”ٹرمپ کی لوکیشن ٹریک کرنا آسان ہے“ امریکی اخبا ر نے خطرے کی گھنتی بجا دی 

”ٹرمپ کی لوکیشن ٹریک کرنا آسان ہے“ امریکی اخبا ر نے خطرے کی گھنتی بجا دی 

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر کے عہدے کو دنیا کا طاقتور ترین سمجھا جاتا ہے مگر ان کی نقل و حرکت پر کسی کے لیے بھی نظر رکھنا بہت آسان ہے۔یہ دعویٰ امریکی اخبار نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کے لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے کسی کو ٹریک کرنا کتنا آسان ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریکی صدر کی نقل و حمل کو ٹریک کرنے کا لوکیشن ڈیٹا بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر کے فون کو ٹریک نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ موجود سیکرٹ سروس ایجنٹ کے فون کو ٹریک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل و حمل کا پیچھا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر کے قافلے سے چند فٹ پیچھے نقل و حمل پر باریک بینی سے نظر رکھی گئی جو ہمارے خیال میں سیکرٹ سروس کے ایک ایجنٹ کے فون سے ریکارڈ کی گئی، جس کا گھر بھی ڈیٹا میں واضح طو رپر شناخت کیا جاسکتا ہے، اس گھر کو عوامی تفصیلات سے جوڑنے پر اس کے نام کا انکشاف ہوا، جبکہ اس کے شریک حیات اور دونوں کے خاندانوں کی مزید تفصیلات بھی ظاہر ہوگئی ہیں۔تو آسان الفاظ میں امریکی صدر پر بھی نظر رکھنا ممکن ہے تو عام لوگ تو جاسوسوں کی نگاہوں سے بظاہر محفوظ نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...