سعودی عرب، 30 فیصد نجی سکول بند، سرمایہ کار مارکیٹ سے نکل گئے

سعودی عرب، 30 فیصد نجی سکول بند، سرمایہ کار مارکیٹ سے نکل گئے

  



 جدہ (صباح نیوز)سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے ماتحت انٹرنیشنل سکولوں کی قومی کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر منصور بن صالح الخنیزان کے مطابق سکولوں کی لاگت بڑھ جانے سے 30 فیصد سکول بند ہونے سے سرمایہ کار مارکیٹ سے نکل گئے۔نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے منتظمین بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث مشکل میں ہیں۔  نجی اور انٹرنیشنل سکولوں میں سرمایہ امور کے ماہرین نے زور دیا کہ سکولوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کیے جائیں، سکول بنانے کے لیے پلاٹس مہیا کیے جائیں،مختلف سکولوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی پالیسی اپنائی جائے۔چھوٹے سرمایہ کاروں سے مالی کفالت طلب کرنے کی شرط منسوخ کردی جائے۔ اس شرط سے 30 فیصد سرمایہ کار حالیہ دنوں میں مارکیٹ سے نکل گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...