ترکی اورلیبیا کے درمیان معاہدہاشتعال انگیز ہے، امریکہ

ترکی اورلیبیا کے درمیان معاہدہاشتعال انگیز ہے، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے والا معاہدہ غیر مددگار اور اشتعال انگیز ہے اور اس پر امریکہ کو تشویش لاحق ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری تنازع روسی شرپسندوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے زیادہ خونریز ہوتا جا رہا ہے امریکہ اس تنازع میں کسی فریق کی طرف داری نہیں کررہا ہے اور وہ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اثرورسوخ کے حامل تمام فریقوں سے بات چیت کررہا ہے

مزید :

عالمی منظر -