امریکا،کرسمس کی خریداری میں مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

  امریکا،کرسمس کی خریداری میں مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

  



واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں خاتون کی کرسمس کی خوشیاں مانگ پڑگئیں، اسٹریٹ کرمنل نے گاڑی تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈاکو نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسمس کی خریداری کرنے والی خاتون کو دوران واردات موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مینیسوٹا کے علاقے پال میں خاتون کرسمس کی خریداری کرکے اپنا سامان گاڑی میں منتقل کررہی تھی کہ اچانک ڈاکو آ لپکا، گاڑی سے اتر کر بیگ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کے باوجود اسٹریٹ کرمنل نے بیگ نہ چھوڑا اور گاڑی چلا دی-

مزید : عالمی منظر