نسیم شاہ ایک اننگزمیں 5وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر فاسٹ باؤلر بن گئے
کراچی(سٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔نسیم شاہ نے سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 12اعشاریہ 5اوورز میں 31رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔نسیم شاہ نے سری لنکا کے وشوا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو کیا تو یہ ان کی پانچویں اور سری لنکا کی آخری وکٹ تھی۔یوں نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی اور پہلے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 16سال 311دنوں میں انجام دیا، اس سے قبل یہ اعزاز بنگلا دیش کے شہادت حسین کو حاصل تھا جنہوں نے 17سال 213دنوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔دنیا کے سب سے کم عمر 5وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے۔پاکستان کے نسیم الغنی نے یہ اعزاز 16سال 308روز میں حاصل کیا تھا لیکن وہ لیفٹ آرم اسپنر تھے۔
نسیم شاہ