چوروں نے کرسمس ٹری بھی چرا لیا

چوروں نے کرسمس ٹری بھی چرا لیا
چوروں نے کرسمس ٹری بھی چرا لیا

  



برلن(ویب ڈیسک) جرمن قصبے ’بیل‘ کی پولیس بڑی سرگرمی سے اُن چوروں کو تلاش کررہی ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے وہاں کے فائر ڈیپارٹمنٹ میں نصب کیا گیا اونچا کرسمس ٹری اور اس کے ساتھ موجود دوسری تمام چیزیں چوری کرلیں تاہم پولیس کو اب تک اس تلاش میں کامیابی نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ’بیل‘ میں آگ بجھانے والے ادارے نے اپنے مرکزی دفتر میں کرسمس کے موقع پر 4 میٹر اونچا کرسمس ٹری نصب کیا جو ’فر‘ کے درخت سے بنا ہوا تھا۔ خوبصورتی اور حفاظت کے نقطہ نگاہ سے اس کے ساتھ فولادی تاریں اور قمقموں کی لڑیاں بھی باندھ دی گئیں۔گزشتہ جمعرات کی رات نامعلوم چور اس جگہ بڑی خاموشی سے داخل ہوئے اور یہ پورا کرسمس ٹری، قمقمے اور تاریں، سب کچھ چوری کرکے لے گئے۔حیرت انگیز طور پر جرمنی کے مغربی حصے میں واقع ’بیل‘ قصبہ اتنا چھوٹا ہے کہ یہاں کی آبادی صرف 1500 نفوس پر مشتمل ہے لیکن پھر بھی پولیس ان چوروں کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

اب آخرکار وہاں کی مقامی پولیس سے عوام سے مدد مانگ لی ہے تاکہ ان چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی