شہباز شریف ذاتی حیثیت میں طلب، عدالت نے آخری موقع دے دیا ، ورنہ پھر ۔۔۔

شہباز شریف ذاتی حیثیت میں طلب، عدالت نے آخری موقع دے دیا ، ورنہ پھر ۔۔۔
شہباز شریف ذاتی حیثیت میں طلب، عدالت نے آخری موقع دے دیا ، ورنہ پھر ۔۔۔

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اوررمضان شوگرملزریفرنسز میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے شہبازشریف کو 7 جنوری کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کو آخری موقع دیاجاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں ،شہبازشریف آشیانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضرہیں،،شہبازشریف کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثرہورہی ہے،آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائدہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور