رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج دوپہرسنایا جائے گا،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد خان نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کی جانب سے ہائیکورٹ میںضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ حکومت کےخلاف تنقید کرنے پر منشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا ،لیگی رہنماکی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...