بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی

بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی
بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ جون تک بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

دنیا نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے وعدوں کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں لائن لاسز میں کمی لانا ہو گی،آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کے ریٹ کی ایڈجسمنٹ بروقت کرنا ہو گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2023ء تک گردشی قرضے میں اضافہ صفر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، دو پاور پلانٹس کی نجکاری جون تک مکمل کی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بلیک لسٹنگ کے خدشات برقرار ہیں جس سے بیرونی فنڈنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان اہداف پر عمل کیلئے جون تک مہلت مانگی ہے ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کو توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہو گا، پیداوار بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستانی کو مالیاتی استحکام اور ٹیکس سسٹم میں بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، حکام گورننس کو بہتر کرنے اور سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کریں۔

مزید :

بزنس -