آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ
آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں آج موسم سرماکا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ سردی ہے اور یہاں کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے جو کہ رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کا دن رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیاگیاہے جہاں درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔بعض میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مغرب سے 30 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...