ملزم کی ضمانت کنفرم کررہے ہیں لیکن پیش نہ ہوکراچھانہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال کے وکیل پر برہم

ملزم کی ضمانت کنفرم کررہے ہیں لیکن پیش نہ ہوکراچھانہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ ...
ملزم کی ضمانت کنفرم کررہے ہیں لیکن پیش نہ ہوکراچھانہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال کے وکیل پر برہم

  



کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال اورافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ،عدالت نے کہا کہ ملزم کی ضمانت کنفرم کررہے ہیں لیکن پیش نہ ہوکراچھانہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت 9 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ساڑھے 5 ہزارمربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی،رفاہی اراضی کمرشل مقاصدکیلئے دینے کی اجازت نہیں تھی،

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ مصطفی کمال کہاں ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو گرفتاری کا ڈر تھا تو انہیں بلایا ہی نہیں،آپ مصطفی کمال کےساتھ رہتے ہیں مگرآج نہیں بلایا،عدالت نے کہا کہ ملزم کی ضمانت کنفرم کررہے ہیں لیکن پیش نہ ہوکراچھانہیں کیا،عدالت نے مصطفی کمال اورافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی،دیگر ملزمان میں محمد داو¿د ،نشاط علی، ممتاز حیدر ،محمد عرفان، فضل الرحمان،محمد رفیق اور نذیرشامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی