نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو بھائیوں سمیت یکم جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو بھائیوں سمیت یکم جنوری کو ...
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو بھائیوں سمیت یکم جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو یکم جنوری کودوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی،میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف سمیت7افرادکو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں پھر طلب کرلیا،نیب نے میاںجاوید لطیف کو یکم جنوری کودوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی،میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا ۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے میاں انورلطیف، میاں منور لطیف اورمیاں امجد لطیف کو بھی دوبارہ طلب کرلیااس کے علاوہ میاں اختر لطیف، احسن لطیف اور ولائت لطیف کو بھی طلب کرلیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...