عثمان بزدارکی مودی کے جارحیت پسند عزائم کی مذمت،وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدارکی مودی کے جارحیت پسند عزائم کی مذمت،وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدارکی مودی کے جارحیت پسند عزائم کی مذمت،وزیراعلیٰ پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور ذمت کرتے ہیں کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت علاقائی امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہامودی کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اورپاکستان کے 22کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

مزید : قومی


loading...