خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی

خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی
خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پی پی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،پی پی رہنماخورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا،اثاثہ جات ریفرنس میں خورشیدشاہ کی دونوں بیگمات،دونوں بیٹے اورداماد بھی عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان پرایک ارب 23 کروڑروپے کرپشن کاالزام ہے۔

احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت7جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام کاغذات ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر


loading...