مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے142روز گزرگئے،کرفیو بدستور نافذ

مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے142روز گزرگئے،کرفیو بدستور نافذ
مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے142روز گزرگئے،کرفیو بدستور نافذ

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے ایک سو بیالیس روز گزرگئے۔وادی بھر میں تاحال انٹرنیٹ اور باہمی روابط کے دیگر ذرائع پر پابندی ہے۔کرفیو کے باعث لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہیں۔بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو اذیت دینے کاسلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ وادی کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر متعددکشمیریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتاریاں پلوامہ، کلگام، سری نگر اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔مارکیٹیں اور کاروبار زندگی معطل ہوکررہ گیاہے۔

مزید : قومی


loading...