ہمارا دشمن ملک جس طرح سے ایکٹ کر رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے،خورشید شاہ

ہمارا دشمن ملک جس طرح سے ایکٹ کر رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے،خورشید شاہ
ہمارا دشمن ملک جس طرح سے ایکٹ کر رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے،خورشید شاہ

  



سکھر(ڈیل پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کاکہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک جس طرح سے ایکٹ کر رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے،یہ وقت پاکستان میں سیاست دانوں کے سر جوڑ کر بیٹھنے کا ہے۔

احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کمزور ہو جائے تو دشمن طاقتور ہوجاتا ہے،پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے، آج پارلیمنٹ کی نمائندگی نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں مفاہمت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاست دانوں کو مل کر بیٹھ کر سوچنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ہماری بات آج کوئی نہیں سن رہا،ہم کسی ملک کو قائل نہیں کر سکے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر


loading...