کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرنہ آئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرنہ آئی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرنہ آئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر نہ آئی۔100 انڈیکس 40 ہزارپوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں 541پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج کاروباری دن کا آغاز40,154.59 سے ہواجو کم ہوتا ہوا39,613.38تک گرگیاہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی۔سٹاک ایکس چینج میں 837 پوائنٹس سے بھی زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ایک بارتو100 انڈیکس 39 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پرآگیاتھا ۔مارکیٹ کاانڈیکس دوفیصد گراجبکہ سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے سے زائدڈوب گئے تھے۔گزشتہ روز دن کاآغاز 40,832.99 پوائنٹس سے ہوا تھا تاہم دن گزرنے کے ساتھ100 انڈیکس میں بتدریج کمی ہوتی گئی اور یہ 39,931.78تک گرگیا جبکہ دن کے اختتام پر100 انڈیکس40,008.29 پر بند ہواتھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پروزیز مشرف کوسزائے موت سنائے جانے کے بعد سے سٹاک مارکیٹ مسلسل تنزلی کاشکار ہے۔

مزید : بزنس


loading...