" بات رہی 2 ٹکے کی، ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں " ماہرہ خان نے کھری کھری سنادیں

" بات رہی 2 ٹکے کی، ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں " ماہرہ خان نے ...

  



کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہر کسی کو طرح طرح کی باتیں کرنے کی آزادی ہے ، اور بسا اوقات صارفین اس حد تک گرے ہوئے کمنٹس کردیتے ہیں کہ سیلبرٹیز بھی جواب دینے پر مجبور ہوجاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ماہرہ خان کیساتھ ہوا ۔ 

ماہرہ خان نے ایک ٹوئٹ کی جس پر مومل نامی خاتون نے انتہائی نامناسب کمنٹ کیا۔مومل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کمنٹ دیا گیا کہ ’ ان جیسی اداکاراؤں کو فوجی افسر ہی ڈراموں میں اعلیٰ کردار دلواتے ہیں، اس لیے ہی وہ نمک حلالی کرتی ہیں، ورنہ ان جیسی 2 ٹکے کی عورتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی‘۔

اداکارہ نے مومل نامی خاتون کے کمنٹ پر جواب دیا کہ ’ان کی ذہنیت ان کے لفظوں سے صاف نظر آ رہی ہے، ان کی کمائی حلال کی ہے ورنہ وہ انہیں اپنے خرچے پر اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول بھیجتیں،جہاں تک 2 ٹکے کی بات ہے، ان جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور پر لگاتی ہیں‘۔

آخر میں اداکارہ نے ’مومل‘ نامی خاتون کو جواب دیتے ہوئے ’ہاتھ جوڑنے‘ کے اموٹیکن کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ماہرہ خان کے اس جواب پر اداکار شان بھی خاموش نہ رہ سکے اور لکھا کہ   ’زبان اور الفاظ دونوں سے ان کا معیار نظر آ رہا ہے، شرم آ رہی ہے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے، ماہرہ خان پاکستانی ہیں اور انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے‘۔

مزید : تفریح


loading...