بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار
بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

  



مہاراشٹرا (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہارا شٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے خاتون کی شکایت کے بعد ایک کاروباری شخص کو اپنی اہلیہ کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سمتا نگر پولیس نے گرفتار کاروباری شخص کی بیوی اور ساس کی شکایت پر کارروائی کی، خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ’ریپ، جنسی جرائم، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے، نامناسب کام کرنے پر مجبور کرنے، عورت پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اس سے نامناسب فعل کروانے' جیسے مقدمات کا اندراج کروایا۔

خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 46 سالہ کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا تھا جسے آئندہ ہفتے تک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے کاروباری شوہر نے جون 2017 سے انہیں ’دوستوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنے مجبور کرنا شروع کیا‘۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں اپنے متعدد دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات استوار‘ کرنے کے لیے مجبور کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔

ڈان نیوز نے  ’ٹائمز ناؤ‘ کے حوالے سے  بتایا کہ متاثرہ خاتون کو شوہر نے سب سے پہلے 15 جون 2017 کو ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھنے کو کہا اور اسی دن ان کے شوہر کے دوست نے ان کا ‘ریپ‘ کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ نامناسب حرکتیں کرتے رہے،خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کے دوستوں نے انہیں ان کے شوہر کے سامنے ہی ’نامناسب انداز میں چھوا‘ اور انہوں نے اپنے شوہر کو بھی اس کی شکایت کی لیکن انہیں شوہر نے کہا کہ ’کچھ نہیں ہوتا‘۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے متعدد مواقع پر انہیں اپنے شوہر نے ’ایکسچینج‘ پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کے حوالے کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے ہی دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق ایک بار ان کے شوہر کے دوست نے انہیں شوہر کے سامنے ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا اور ان کے شوہر نے ان کے اس عمل کی ویڈیو ریکارڈ کی جس کے ذریعے شوہر انہیں ’بلیک میل‘ کرتے رہے۔

خاتون نے بتایا کہ مسلسل شوہر کی جانب سے دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے پر مجبور کیے جانے کے بعد وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں اور اگست 2019 سے وہ والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔خاتون نے والدہ کے ہمراہ جاکر پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

مزید : جرم و انصاف