سعودی عرب میں شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین کردیا گیا

سعودی عرب میں شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین کردیا گیا
سعودی عرب میں شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین کردیا گیا

  



ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انصاف نے مملکت میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواںوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے ملک بھر کی فیملی عدالتوں اور نکاح خواں حضرات کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیان سے متعلق آئین کے آرٹیکل 16/3 پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے۔ نکاح خوان کو نکاح سے قبل اس امرکو یقینی بنانا ہوگا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں میں سے کسی کی عمر 18 سال سے کم نہیں۔ بصورت دیگر نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔

مزید : عرب دنیا