مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس:دہائیوں سے تاخیرکاشکارمعاملات پرزیرغورآئے،فردوس عاشق اعوان

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس:دہائیوں سے تاخیرکاشکارمعاملات ...
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس:دہائیوں سے تاخیرکاشکارمعاملات پرزیرغورآئے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصٰ برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دہائیوں سے تاخیرکاشکارمعاملات زیرغورآئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہامشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کا وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچا نے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہااجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پرمفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اوراتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت تمام وزرائے اعلی کی شرکت اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ملکی قیادت قومی اہمیت کے معاملات سمیت عوامی فلاح اور ملکی ترقی کیلئے یکسو ہے۔

انہوں نے کہاوزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔

ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔

مزید : قومی