ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ

ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ...
ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس پر اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ،ڈاکٹرز نے جیل حکام کو شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی،جیل حکام نے شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی نجی ہسپتال میں دوبارہ سرجری کی جائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی