پی آئی سی حملہ کیس،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی آئی سی حملہ کیس،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع
پی آئی سی حملہ کیس،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت لاہورنے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

وکیل حسان نیازی نے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی،حسان نیازی شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں، عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حسان نیازی کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور