بی جے پی نے منہ کی کھائی، مسلمانوں کے حق میں دیگر قومیں بھی نکل رہی ہیں,مشعال ملک

بی جے پی نے منہ کی کھائی، مسلمانوں کے حق میں دیگر قومیں بھی نکل رہی ہیں,مشعال ...
بی جے پی نے منہ کی کھائی، مسلمانوں کے حق میں دیگر قومیں بھی نکل رہی ہیں,مشعال ملک

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بی جے پی نے بھارت میں منہ کی کھائی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں۔پاکستان کےجھنڈےمیں خوبصورتی اقلیتوں سےہے.

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکبادپیش کرتی ہیں۔ ہرسال کوشش کرتے ہیں کہ مذہبی بھائی چارے کاپیغام دنیاکودیں۔

انہوں نے کہابھارت کوسمجھناچاہئے کہ جب مذہب کے نام پرسیاست کرتے ہیں توفسادات ہوتے ہیں۔ بھارت کی دیگر اقلیتیں سمجھ چکی ہیں کہ مسلمانوں کے بعداگلی باری ان کی ہے۔بی جے پی نے بھارت میں منہ کی کھائی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہامقبوضہ کشمیرمیں 70سالوں سے ظلم اوربربریت چل رہی ہے۔مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہوناچاہیے.

مزید : قومی


loading...