وفاقی کابینہ کا اجلاس،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کافیصلہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کافیصلہ
وفاقی کابینہ کا اجلاس،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کافیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے،کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے،وفاقی کابینہ نے کنٹرول لائن پر آبادی کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی،وزارت امور کشمیرایل او سی کے اطراف آبادی کو خصوصی ریلیف پیکیج دے گی ، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کے توثیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیڈرل لینڈکمیشن کا سینئر ممبرتعینات کرنے کی منظوری دیدی،اس کے علاوہ فرسٹ ویمن بینک اورایگزم بینک کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی،

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اوروفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات منظورکرلیں،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا،کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...