نوازشریف کی ضمانت کاآج آخری روز،ن لیگ نے محکمہ داخلہ پنجاب کوضمانت میں توسیع کیلئے درخواست جمع کروا دی

نوازشریف کی ضمانت کاآج آخری روز،ن لیگ نے محکمہ داخلہ پنجاب کوضمانت میں توسیع ...
نوازشریف کی ضمانت کاآج آخری روز،ن لیگ نے محکمہ داخلہ پنجاب کوضمانت میں توسیع کیلئے درخواست جمع کروا دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)نے نواز شریف کی سزا معطلی اور بیرون ملک قیام کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست جمع کروا دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کاآخری روزہے،نواز شریف کی 8 ہفتوں کےلئے دی گئی ضمانت آج ختم ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کرنےکاحکم دیاتھا۔

مسلم لیگ (ن)نے نواز شریف کی سزا معطلی اور بیرون ملک قیام کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست جمع کروا دی،ذرائع کاکہنا ہے کہ درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جمع کروائی گئی،درخواست اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جمع کروائی گئی،درخواست کے ساتھ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروائی گئی ہیں،درخواست میں علاج مکمل ہونے تک نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی استدعاکی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور