بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں ...
بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائرکر دی گئی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،سپریم کورٹ میں درخواست پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دائر کی،ذرائع کاکہنا ہے کہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دائر اپیلوں کو نمبر الائٹ کر دیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بی آرٹی کی تحقیقات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...