آج حکومت کیلئے نصیحت کادن ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے،مریم اورنگزیب کارانا ثنااللہ کی ضمانت پر ردعمل

آج حکومت کیلئے نصیحت کادن ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے،مریم اورنگزیب ...
آج حکومت کیلئے نصیحت کادن ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے،مریم اورنگزیب کارانا ثنااللہ کی ضمانت پر ردعمل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آج حکومت کیلئے نصیحت کادن ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثنااللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کیلئے نصیحت کادن ہے، حکومت جھوٹے الزامات لگاتی ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے،انہوں نے کہا کہ 15 ماہ سے سیاسی انتقام کاتسلسل جاری ہے،مریم نوازکانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل آچکی ہوگی مگربی آرٹی مکمل نہیں ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور