جن لوگوں نے جان دینی تھی کاش وہ عدالت میں ثبوت بھی دے دیتے،حامد میر کاشہریارآفریدی پر طنز

جن لوگوں نے جان دینی تھی کاش وہ عدالت میں ثبوت بھی دے دیتے،حامد میر ...
جن لوگوں نے جان دینی تھی کاش وہ عدالت میں ثبوت بھی دے دیتے،حامد میر کاشہریارآفریدی پر طنز

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کو جان دینی تھی انہیں چاہئے تھا کہ وہ جان دینے کے ساتھ ساتھ عدالت میں کوئی ثبوت بھی پیش کردیتے۔حامدمیرنے کہا یہ دعوے کرنے والے عدالت میں ثبوت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اس سے زیادہ کسی کے ساتھ ناانصافی کیا ہوسکتی ہے کہ کوئی اتنا عرصہ جیل میں رہے لیکن اس کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے کہاایک شخص ٹی وی چینلزپر بار بار کہتا رہا کہ اسے گرفتار کر لیاجائے گااور کر بھی لیاگیا۔حکومتی وزرا اور ان کی گرفتاری کا دفاع کرنے والوں نے انہیں ملک کا سب سے بڑا منشیات فروش ثابت کرنے کی کوشش کی جسے ثابت کرنے میں وہ ناکام رہے، سمجھ نہیں آتی ا ب وہ لوگ کس منہ سے ٹی وی پر آئیںگے۔

حامدمیر نے کہا یقینا عدالتوں کوجھوٹے کیسز سے متعلق اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا انہیں لگتاہے حکومت اپنی خفت مٹانے کیلئے کسی اور کیس میں گرفتارکرنے کی کوشش کی جائے گی۔حامد میر نے کہارانا ثنااللہ کی گرفتاری پر سیاسی و غیر سیاسی لوگوں نے پریس کانفرنس کی تھی اور شواہد کے دعوے کئے تھے اب ان سے پوچھا جائے کہ یہ سب کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر انسداد منشیات شہریارآفریدی نے کہا تھا کہ ان کے پاس رانا ثنااللہ پر لگائے گئے الزامات کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

مزید : قومی


loading...