شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،محمد زبیر

شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،محمد زبیر
شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،محمد زبیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ شہریار آفریدی قسمیں کھاتے تھے اور کہتے تھے کہ ثبوت موجود ہیں،شہریار آفریدی کے پاس کوئی ثبوت تھا تو عدالت میں پیش کرتے،شہریار آفریدی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتے رہے،شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظورہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت بہت خوشی کی بات ہے،6ماہ تک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو حراست میں رکھا گیا،انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ ن کو توڑناچاہتی ہے،احسن اقبال کو حراست میں لے کر رانا ثنااللہ کو رہا کردیا گیا،اس قسم کی انتقامی سیاست قابل قبول نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی