نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر سکیمیں دی جائیں گی: ڈاکٹر سید نور علی شاہ

نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ...
نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر سکیمیں دی جائیں گی: ڈاکٹر سید نور علی شاہ

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ضلع کاؤنسل عمرکوٹ کے نئے سال 2019-20 کی نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لیے کل 13 کڑور70 لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی سکیموں کے بجٹ کے حوالے سے سوریہ بادشاہ کامپلیکس کے اسمبلی ہال میں ایک اجلاس ضلع کاؤنسل چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی سکیمیں عوام کی بنیادی ضروریات کے تحت دی گی ہیں اور خاص طور پر صحرائے تھر کے علائقوں میں راستوں، چھوٹے پل، پانی کے ٹینک اور دیگر سکیمیں دے کر لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نئی ترقیاتی سکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی سکیمیں دی جائیں گی اور ان کا کام معیاری اور بہتر کیا جائے۔

اس موقع پر ضلع کاؤنسل عمرکوٹ کے فنانس اور ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیرمین اور ضلع کاؤنسل ممبر نواب یونس ٹالپر نے اجلاس کو نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بجٹ کا شیر کم ملنے کی صورت میں ضلع کے کل 42 یونین کاؤنسل کے ممبران کو ہر ایک یوسی میں 23لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی سکیمیں دی جائیں گی اور مخصوص سیٹیوں کے کل 20 ضلع کاؤنسل ممبران کو 05 لاکھ روپے کے حساب سے نئی ترقیاتی سکیمیں دی جائیں گی، اس موقع پر انہوں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل نے بڑی تباہی کی ہے اور یہاں کے زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ سے اس ضلع کے لیے مخصوص فنڈز رلیز کروائے جائیں اور ٹڈی دل کے سپرے کی گاڑیوں کی تعداد کو بڑہایا جائے اورٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے، انہوں نے ایک اور قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک نجی سیڈ کارپوریشن اور فنٹیلائیز ایجنسی اور دیگر کمپنیاں غیر معیار ی گندم کے سیڈس اور دیگر پیسٹیسائیز ادویات فروخت کر رہیں ہیں جس کی محکمہ زراعت نے لیبارٹری ٹیسٹ کروائی ہے جو کہ غیر معیاری ثابت ہوئی ہے جس کے کنٹرول کے لیے اقدامات کئے جائیں اور جلد سے جلد یہ غیر معیاری کمپنیاں بند کروائی جائیں، اس موقع پر ضلع چیرمین نے تمام ضلع کاؤنسل ممبران کو ہدایت دی کہ جس بھی ممبر نے اپنی ترقیاتی سکیمیوں کی لسٹ فراہم نہیں کی ہے وہ جلد سے جلد اپنی یوسیز کی نئی ترقیاتی سکیمیں جمع کروائیں اور ضلع میں تمام سکیمیوں کا کام معیاری اور بہتر کروایا جائے۔

اس موقع  پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو ہدایت دی کہ ضلع میں غیر معیاری پیسٹیسائیز ایجنسی اور کمپنیوں کے خلاف انکوائری کی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کا سپرے جاری ہے اور جس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھجا گیا جھاز تمام ضلع میں سپرے کر رہا ہے مگر کیونکہ ٹڈی دل کے افزائش سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد ٹڈی دل پر کنٹرول کیاجائے گا۔ اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں دعائے خیر کی گی، اجلاس میں ضلع کاؤنسل کے وائس چیرمین حاجی محمد بقا پلی، ضلع کاؤنسل کے تمام ممبران اور ضلع کے مختلف محکموں کو آفسران نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ