”رانا ثناءاللہ باعزت بری بھی ہوجائیں گے “عمران خان نے حیران کن بات بتادی

”رانا ثناءاللہ باعزت بری بھی ہوجائیں گے “عمران خان نے حیران کن بات بتادی
”رانا ثناءاللہ باعزت بری بھی ہوجائیں گے “عمران خان نے حیران کن بات بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات کیس میں گرفتا رہونیوالے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی عدالت عالیہ سے ضمانت ہوگئی ہے اور اب صحافی اور اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت متوقع تھی بلکہ وہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے ، جس طرح کاکیس بنایاگیا، ضمانت بہت پہلے ہوجانی چاہیے تھے بلکہ وہ باعزت بری بھی ہوجائیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہاکہ رانا ثناءاللہ کے خلاف فضول اور بھونڈا کیس بنا، متعلقہ وزیر صاحب بھی اتنے سخت شرمندہ ہوئے اور اب شرمندگی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہے گا، ایک رکن اسمبلی کو گرفتار کیاگیا اور یہ کوئی عام بات نہ تھی ، رانا ثناءکو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاگیا، وفاقی وزیر کو بھی چاہیے تھا کہ وہ اپنے محکمے سے پوچھتے کہ میرا رکن اسمبلی پکڑا گیا، آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ پوچھنے کی بجائے اسی محکمے کے ترجمان بن کر رہ گئے کہ ویڈیو ثبوت موجود ہیں، عدالت میں ثابت کریں گے لیکن بعد میں متعلقہ محکمہ ہی دستبردار ہوگیا، آفریدی کو استعمال کیاگیا اور وہ ترجمان بن گئے ، یہاں تک کہہ دیا کہ یہ منشیات کے سوداگر ہیں ، حالانکہ وہ اتھارٹی تھے اور شواہد دیکھ سکتے تھے لیکن الٹا بیانات دینا شروع کردیئے ، جب تک رانا ثناءاللہ اور شہریار آفریدی سیاست میں ہیں، یہ دھبہ ان پر لگا رہے گا۔

عمران خان کاکہناتھاکہ سیف سٹی کے کیمروں کی ریکارڈنگ اور ایف آئی آر ہی آپس میں میچ نہیں کرتے، رانا ثنا ءاللہ کو ملزم قراردینا اور ثابت کرنا انتہائی ناممکن کاموں میں سے ایک ہے ، رانا ثناءاللہ نے بچ ہی جانا تھابلکہ باعزت بری بھی ہوجائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...