”رانا ثنا کیساتھ انہوں نے اس وجہ سے زیادتی کی کہ کچھ لوگوں کو ۔ ۔ ۔“ اینکر پرسن عمران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

”رانا ثنا کیساتھ انہوں نے اس وجہ سے زیادتی کی کہ کچھ لوگوں کو ۔ ۔ ۔“ اینکر ...
”رانا ثنا کیساتھ انہوں نے اس وجہ سے زیادتی کی کہ کچھ لوگوں کو ۔ ۔ ۔“ اینکر پرسن عمران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اور اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس کمزور تھا، رانا ثناءاللہ کی ضمانت ہوہی جانا تھی بلکہ تاخیر کا شکار ہوگئی لیکن اس شخص کیساتھ غلط ہوا ، پہلے دن سے کہتا ہوں اور آج بھی کہہ رہا ہوں، اس آدمی کیساتھ اس وجہ سے زیادتی کی گئی کہ کچھ لوگوں یا کچھ اداروں کو اس کی شکل پسند نہیں تھی ۔

رانا ثناءاللہ کی ضمانت ہونے کے بعداپنے ردعمل میں عمران خان کاکہناتھاکہ اس ملزم کیخلاف کیس ثابت کرنا ناممکن کاموں میں سے ایک ہے ، انہوں نے بچ ہی جانا تھا لیکن اس بیچ سیاسی سسٹم بے نقاب ہوگیا،میں مسلم لیگ ن کے کرپشن کیسز کا نقاد ہوں، ڈیلیں بھی نہیں ہونا چاہیں ،جے آئی ٹی سے سامنے آنیوالی حسین نواز کی تصویر پر جو واویلا ہوا، غریب کوتو لتر بھی پڑتے ہیں، کوئی نہیں سنا، لیکن رانا کیساتھ غلط ہوا، اس آدمی کیساتھ انہوں نے اس وجہ سے زیادتی کہ کچھ لوگوں کو اس کی شکل پسند نہیں تھی ، یا کچھ اداروں کو اس کی شکل پسند نہیں تھی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد