جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،قمرزمان کائرہ

جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی ...
جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،قمرزمان کائرہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،آئندہ سال الیکشن کا ہے،ملک کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مریم نواز سے بھی گزار ش ہے کہ چپ کا روزہ توڑ دیں،حکومتی اتحادی بھی کہہ رہے ہیں حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سرگرمی کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں،آج پاکستان بحران کا شکار ہے، 27دسمبر2007کو بھی پاکستان بحران کا شکار تھا،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کا راستہ دیاتھا،اس وقت خارجہ، آئینی اور معاشی بحران ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحران سے نکالا ہے،انہوں نے کہا کہ اس راستے میں آنے والی مشکلات کو عبور کرتے جائیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزیدکہناتھا کہ بےنظیربھٹوکوپاکستان آنے سے روکا گیا تھا،پیپلزپارٹی خدشات کے باوجوداپنی ذمہ داری پوری کرےگی،ہم نہ گھروں میں بیٹھیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے،پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے ساتھ ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور