سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے یا نہیں؟ احسان مانی نے بالآخر واضح اعلان کر دیا

سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے یا نہیں؟ احسان مانی نے بالآخر واضح ...
سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے یا نہیں؟ احسان مانی نے بالآخر واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں بلکہ پاکستان ٹیم کے کپتان تھے، وہ کارکردگی دکھاتے ہی قومی ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ مستقل کپتان ہیں البتہ یہ ضرور کہا تھا کہ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءتک قومی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، وہ پرفارم کرتے ہی قومی ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے معاملات میں کسی کی مداخلت نہیں، میراخود سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، مصباح الحق تن تنہا فیصلے نہیں کرتے اور صوبائی کوچز کی مشاورت شامل ہوتی ہے جس کیلئے کوآرڈینیٹر ندیم خان بھی موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -