قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا شیڈول جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے جولائی2020ءمیں دورہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اکتوبر میں دورہ انگلینڈ سے پہلے ان ٹیموں کیخلاف میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا اور اب میزبان بورڈ ز نے اپنا شیڈول باقاعدہ طورپر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی بھجوادیاہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم 4، 7 اور 9 جولائی کو ہالینڈ کے خلاف ایمسٹرڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی جس کے بعد گرین شرٹس آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچ 12 اور 14 جولائی کو رکھے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔