”پاکستان کرکٹ کیلئے 100 فیصد محفوظ ملک نہیں بلکہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے حق ادا کر دیا

”پاکستان کرکٹ کیلئے 100 فیصد محفوظ ملک نہیں بلکہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان ڈیموتھ ...
”پاکستان کرکٹ کیلئے 100 فیصد محفوظ ملک نہیں بلکہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے حق ادا کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے 200 فیصد محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سمیت ہر ملک کو یہاں کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھیجنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ بحیثیت مجموعی یہ دورہ ہمارے لئے بہت اچھا رہا اور ہم بھرپور میزبانی سے بہت لطف اندوز ہوئے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات انتہائی شاندار تھے اس لئے بنگلہ دیش سمیت ہر ملک کو یہاں کھیلنے کیلئے آنا چاہئے۔ پاکستان میں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا اور ہم دوسری ٹیموں کو کہہ سکتے ہیں کہ انہیں یہاں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے میں کوئی عار نہیں محسوس ہونی چاہئے کیونکہ پاکستان کرکٹ کیلئے 200 فیصد محفوظ ملک ہے۔

کراچی ٹیسٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ہماری شکست کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا ناتجربہ کار ہونا تھا۔ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں سبقت حاصل کرنے والی ہماری ٹیم دباو¿ برقرار نہ رکھ پائی،پاکستان نے دوسری اننگز میں بہت ہی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور چار سنچریوںکی بدولت ہم پر مکمل طور پر حاوی ہوگیا۔

مزید : کھیل