کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا آندریسکو نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا آندریسکو نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹینس ٹورنامنٹ سے ...
کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا آندریسکو نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

  



ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا آندریسکو انجری کے باعث نیوزی لینڈ میں سیزن کے پہلے ایونٹ سے باہر  ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کی چیمپین بیانکا آندریسکو گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ جنوری 2020ءمیں نیوزی لینڈ میں شیڈول اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی، نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر ویمن کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو گئی ہیں۔

انجری کا شکار کینیڈا کی آندریسکوٹینس ایونٹ 2020 سے آؤٹ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر بہت زیادہ مایوس ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے اور میں انجری سے بحالی کیلئے کوشاں ہوں، میری نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بہت ساری یادیں وابستہ ہیں، اب میری نظریں 2021ءمیں ہونے والے ایونٹ پر ہے۔

مزید : کھیل


loading...