آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا,راناثنااللہ کی ضمانت پرشہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا

آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا,راناثنااللہ کی ضمانت پرشہبازشریف کا ردعمل ...
 آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا,راناثنااللہ کی ضمانت پرشہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ردعمل بھی آگیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہایک بے گناہ شخص پر منشیات جیسا الزام لگاکر میڈیا ٹرائل کیاگیا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا۔شہباز شریف نے کہاعدلیہ اور اداروں کی آزادی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا یہ بات افسوس ناک ہے کہ نااہل سیاسی انتقام کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہارانا ثنااللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا۔

مزید : قومی