خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے پاکستان قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور پارلیمانی وفد کی ملاقات

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے پاکستان قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ...
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے پاکستان قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور پارلیمانی وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( محمد اکرم اسد ) خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصراور پاکستان کے پارلیمانی   وفد سے  ملاقات کی۔ملاقات  کے دوران ، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی امورمیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بھی موجود تھے۔  ملاقات میں شوریٰ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن محمد الشیخ؛ وزیر مملکت ، کابینہ کے ممبر اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی؛ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

مزید :

عرب دنیا -