ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنا اور کمیٹیاں تشکیل دینا سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے:ترجمان پی ٹی آئی  سندھ 

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنا اور کمیٹیاں تشکیل دینا سندھ حکومت کا پرانا ...
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنا اور کمیٹیاں تشکیل دینا سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے:ترجمان پی ٹی آئی  سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان اور رکن سندھ اسمبلی  جمال صدیقی نے کہاہے کہ گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے یہ ضرور جان لیں کہ گورنر سندھ کی جانب سے جو اعلان کیا گیا ہے،اسُے وفاقی حکومت پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے، اویس شاہ صاحب یاداشت پر زور ڈالیں گزشتہ 3 سال سے جاری گرین لائین پروجیکٹ میں تاخیر کی وجہ ن لیگی حکومت تھی،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنا اور کمیٹیاں تشکیل دینا سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےجمال صدیقی کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے، اعلانات تو اویس شاہ کی جانب سے بھی کئی کئے گئے جو تاخیر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں اویس شاہ کی جانب سے کرایوں کے حوالے سے کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹاور چنگ چی رکشہ کا کرایہ طے کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی لیکن کرائے تو تاحال طے نہ ہوسکے، آج بھی سفر کرنے کے لیے مشکلات کم نہیں ہوئی ہیں، کمیٹیاں تشکیل دینا سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے، سندھ حکومت اپنی دس ہزار بسوں کا وعدہ بھی جلد مکمل کرے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں وفاق مزید منصوبے شروع کرنے جارہا ہے۔