بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی:قاسم خان سوری

بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں اس کی ...
بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی:قاسم خان سوری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کےقائممقام سپیکرقاسم خان سوری نےکہا ہےکہ کرسمس امن،محبت اور خوشیوں کا تہوار ہے،حضرت عیسی علیہ السلام مسلمانوں کو لئے انتہائی قابل احترام، برگزید ہ ہیں اور اُنکا یوم پیدائش ہمارے لیے بھی باعث و مسرت ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،،پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور ملک میں بسنے والی مسیحی برادری کو مبارکباد ویتے ہوئےقاسم خان سوری کا کہنا تھا کہاسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اورخیر سنگالی کا درس دیتا ہے،آئین پاکستان اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے پاکستان میں مقیم تمام مذاہب کو ماننے والے پاکستان کے مہذب شہری ہیں اور اِنہیں اپنے مذہبی عقاہد کے مطابق زندگی بسر کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے، دنیا میں اُس کی مثال نہیں ملتی،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...