غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہری کو لاکھوں کا جرمانہ لیکن اماراتی جج نے اس کے بیٹے کا نام جانتے ہی معاف کرنے کا فیصلہ سنا دیا

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہری کو لاکھوں کا جرمانہ لیکن اماراتی جج نے ...
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہری کو لاکھوں کا جرمانہ لیکن اماراتی جج نے اس کے بیٹے کا نام جانتے ہی معاف کرنے کا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کئی سال سے غیرقانونی طور پر مقیم ایک ایشیائی شخص کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے ایک ایسی وجہ پر اسے معاف کر دیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس شخص کو جب عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے اس کے گھر میں موجود لوگوں کے متعلق استفسار کیا تو اس نے اپنے ایک بیٹے کا نام بتایااور وہ نام سن کر ہی جج نے اس شخص کو معاف کر دیا۔ اس کے بیٹے کا نام ’زید‘ تھا۔
اس شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام متحدہ عرب کے بانی اور ابوظہبی کے حکمران شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا تھا۔ یہ سن کر نہ صرف جج نے اس شخص کوغیرقانونی قیام کے جرم پر معاف کر دیا بلکہ حکم دیا کہ اس کے ذمہ واجب الادا تمام واجبات اور جرمانے بھی معاف کر دیئے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”جب بات زید کی آئے تو پھر کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ آپ کو صرف سخاوت اور فیاضی ہی ملے گی۔ ہم نے بابائے قوم سے یہی سیکھا۔ “ جج نے زید کو اپنا سکارف پہنایا اور کہا کہ ”یہ متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن پر آپ کے لیے تحفہ ہے۔“اس ایشیائی شخص کا کہنا تھا کہ ”جج کے یہ ریمارکس اور معافی کے الفاظ سن کر مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ ایسے معجزے کا تو میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا۔ فیاضی اور برداشت کی اس سے بڑھیا مثال میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔“

مزید :

عرب دنیا -