حکومت نے کس کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کردیا؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی

حکومت نے کس کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کردیا؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی
حکومت نے کس کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کردیا؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے امریکہ میں مقیم معید یوسف کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے معید یوسف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، انہیں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ معید یوسف اس وقت امریکہ میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایشیا سنٹر کے نائب صدر ہیں۔ بطور معاون خصوصی وہ سٹریٹجک پالیسی پلاننگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔معید یوسف کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...