اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پیکیج ٹو میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پیکیج ٹو میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پیکیج ٹو میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف

  



لاہور(آئی این پی) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پیکیج ٹو میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف، ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے پیکیج ٹو کے ٹریک کے تعمیراتی کاموں میں 19 نقائص کی نشاندہی کردی۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے نے پیکیج ٹو کے کنٹریکٹرزیڈ کے بی ریلائیبل کوتنبیہ جاری کردی ہے انجینئرنگ ونگ کی جانب سے نامکمل کاموں کو بھی فوری مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق چوبرجی تا علی ٹان رائیونڈ تک منصوبے کے سول ورکس، فنشنگ، رکس میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ خط میں تحریری طور پر کرب سٹون، پینٹ ورکس، سائن بورڈز،سٹیشنز کے ونڈوگلاس ورک کے ناقص معیار کی نشاندہی کی گئی، ڈرینج ورکس، روف ٹریٹمنٹ، پارکنگ ایریا، ٹائل ورکس، سینٹرمیڈین کے ناقص کاموں کی نشان دہی کی گئی۔ذرائع کے مطابق فنشنگ ورکس کے دوران چھوڑ دیئے جانیوالے تعمیراتی کام اور ٹیکنیکل ورکس کی نشاندہی کی گئی، زیڈ کے بی ریلائیبل کو تعمیراتی کام معیاری اور بروقت مکمل کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...