تجزیہ کار سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان پرسنگین الزام عائد کردیا

تجزیہ کار سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان پرسنگین الزام عائد کردیا
تجزیہ کار سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان پرسنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلیم صافی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر منشیات برآمدگیکا جھوٹاکیس رانا ثنا ءاللہ کو پھنسانے کے لئے بنایا گیا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جان اللہ کو دینی ہے لیکن منشیات کا جوبے ہودہ کیس راناثناءاللہ کے خلاف بنایا گیا تھا ،اس کے حوالے سے خود حکومتی وزراءاورسرکاری افسر ہم کوبتاتے رہے کہ یہ جھوٹاکیس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر یہ جھوٹاکیس رانا ثنا ءاللہ کو پھنسانے کے لئے بنایا گیا تھا ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی اللہ کو جان دینی ہے تو ایک بندے کیخلاف جوسابق وزیر قانون تھاکےخلاف ایسا کیس بنا دیاگیاجس کی سزا موت ہے ۔ اس کیس سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی کہ اس ملک کے وزراءمنشات کے کاروبارمیں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک انسان کو اور اس کے خاندان کو ٹارچرکرنے کے الزام میں رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس بنانے والوں اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف قذف کا کیس بننا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد