آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس، قریبی ساتھیوں نے وزیر اعظم کو کام کا مشورہ دے دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس، قریبی ساتھیوں نے وزیر اعظم کو کام کا ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس، قریبی ساتھیوں نے وزیر اعظم کو کام کا مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے کیس میں انہیں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سینئر وزرا نے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر نہ کرنے اور اٹارنی جنرل کو بھی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سینئر وزرا سے مشاورت کی۔ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سینئر وزرا نے وزیر اعظم کو عدلیہ سے محاذ آرائی کا تاثر نہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور تجویز دی کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر نہ کیا جائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو عدلیہ سے محاذ آرائی کا تاثر پیدا ہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر بھی وزرا سے تجاویز لیں۔ سینئر وزرا نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل کے کردار پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ اٹارنی جنرل آفس اور عدلیہ کے مابین خلا کے باعث اہم امور پر ابہام پیدا ہوا۔ سینئر وزرا نے اٹارنی جنرل کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مزید : قومی


loading...