محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ...
محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی گئی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن رواں سال کھیلے گئے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران رپورٹ ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنے طور پر لف برو یونیورسٹی میں اپنے ایکشن کا تجزیہ کرایا جس کی رپورٹ میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہو گئی اور بتایا گیا کہ ان کے بازوﺅں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے زیر انتظام تمام ایونٹس میں محمد حفیظ کے باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ میں باﺅلنگ نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ایکشن لئے جانے اور پابندی کے فیصلے کی صورت میں ہی وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے کیلئے نااہل ہوں گے۔

مزید : کھیل