”شہریا رآفریدی موٹی موٹی فائلیں اور ویڈیو سامنے لائیں“ارشاد بھٹی نے راناثنا ءاللہ کو خوش نصیب قراردیدیا

”شہریا رآفریدی موٹی موٹی فائلیں اور ویڈیو سامنے لائیں“ارشاد بھٹی نے ...
”شہریا رآفریدی موٹی موٹی فائلیں اور ویڈیو سامنے لائیں“ارشاد بھٹی نے راناثنا ءاللہ کو خوش نصیب قراردیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے راناثناءاللہ کیخلاف ثبوت نہیں پیش کئے جاتے توان پر الزامات لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ،اس لئے شہریار آفریدی پریس کانفرنس کرکے ان شواہد ، موٹی موٹی فائلوں اورویڈیو کوسامنے لائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ رانا ثناءاللہ خوش نصیب ہیں کہ اس کیس میں ان کی ضمانت ہوگئی لیکن دیگر کیسوں میں جن میں عام آدمیوں پرمنشیات ڈالی جاتی ہے ، ان کی ضمانتیں چھ چھ سال نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو نہیں مان سکتا کہ رانا ثناءاللہ 15کلو منشیات گاڑی میں ڈال کر پھر رہے ہوں۔

ارشاد بھٹی کاکہنا تھاکہ میں شہریا رآفرید ی سے پوچھتا ہوں کہ ان کی جانب سے کہا گیاتھا کہ راناثنا ءاللہ کیخلاف ایک ایک ثبوت موجود ہے اوروہ دیں گے ، یہ بات شہریار آفریدی نے بچوں کی قسم اٹھا کر یہ باتیں کی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے فرمایاہے کہ مومن جھوٹا نہیں ہوسکتااوراگر راناثناءاللہ کیخلاف ثبوت نہیں پیش کئے جاتے توان پر الزامات لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ،اس لئے شہریار آفریدی پریس کانفرنس کرکے ان شواہد ، موٹی فائلوں اورویڈیو کوسامنے لائیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد