”یہ کام ہوجائے تو جیلوں سے 60فیصد قیدی بری ہوجائیں گے“تجزیہ کارمظہر عباس نے انتہائی تلخ حقیقت بے نقاب کردی

”یہ کام ہوجائے تو جیلوں سے 60فیصد قیدی بری ہوجائیں گے“تجزیہ کارمظہر عباس نے ...
”یہ کام ہوجائے تو جیلوں سے 60فیصد قیدی بری ہوجائیں گے“تجزیہ کارمظہر عباس نے انتہائی تلخ حقیقت بے نقاب کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پاکستان کی جیلوں میں جھوٹی گواہی کی بناءپرسزاپانے والوں کوچھوڑدیاجائے تو 60فیصد قیدی بری ہوجائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ ہمارے ملک میں شور زیادہ مچایاجاتا ہے ، شہریار آفرید ی راناثناءاللہ سے متعلق اپنی تقاریر دیکھیں اورچھ ماہ میں رانا ثناءاللہ کے کیس کودیکھ لیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیلوں میں جھوٹی گواہی کی بناءپرسزاپانے والوں کوچھوڑاجائے تو 60فیصد قیدی بری ہوجائیں گے ۔

مظہر عباس کا کہناتھا کہ رانا ثناءاللہ کے چھ ماہ کا حساب اب کون دیگا ، ایسے کیسز سے اصلی مقدمات بھی خراب ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے چیلنج کردیا ہے کہ وہ یہیں ہیں اور نیب میں نہیں جارہے تونیب ان کو جاکر گرفتار مگر اس بات کا تعین کون کرے گا کہ جوالزامات ان پر قائم ہیں وہ سچے ہیں ، یہ الزامات اگر سچے ثابت نہیں ہوتے تو پھر اس کانتیجہ کیا نکلے گا ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...